Take a fresh look at your lifestyle.

جوئیلری دکان میں چوری،3گرفتار

0

سلی گوڑی،20،جون : سلی گوڑی کے علاقے شیتلا پاڑا میں سونے کی دکان میں چوری کی واردات کے سلسلے میں این جے پی تھانے کی پولس نے تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولس نے چوری شدہ سونے کے زیورات بھی برآمد کرلئے۔ آج تینوں ملزمان کو جلپائی گوڑی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔پولس ذرائع کے مطابق ملزمان کے نام امیت بالمیکی ، رنجن چھتری اور کرشنا پرساد ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ 14 جون کو سلی گوڑی کے علاقے شیتلا پاڑا میں سونے کی دکان واقع ہے۔ اس معاملے میں دکان کے مالک نکھل منڈل نے این جے پی تھانے میں شکایت درج کروانے کے بعد پولس نے رنجن چھتری اور امیت بالمیکی کو گرفتار کرلیا۔ ان دونوں سے تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ شہرمیں کرشنا پرساد نامی شخص نے سونے کی دکان میں چوری کے زیورات بیچے۔یہ سراغ ملنے پر پولس نے دونوں ملزمان کو ساتھ لیا اور سونے کی دکان پر مہم چلائی اور کرشنا پرساد کو گرفتار کرلیا۔ پولس نے کرشنا پرساد کے قریب نکھل منڈل کی دکان سے چوری شدہ سونے کے زیورات بھی برآمد کرلئے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.