Take a fresh look at your lifestyle.

جھاڑ گرام : ہاتھی کا ڈھانچہ برآمد

جھاڑ گرام : 14ستمبر : جھاڑ گرام ضلع میں لال گڑھ کے مقام پر ایک نوجوان ہاتھی کا ڈھانچہ برآمد ہوا محکمہ ¿ جنگلات کے سینئر آفیسر نے بتایا کہ جنگلات میں آئے دن الیکٹرک شاک سے ہاتھی جان گنواتے ہیں ۔ انہوںنے یہ بتایا کہ ڈھانچہ ملنے کے بعد ہمارے دیگر افسران گئے ہیں وہاں اصل حقیقت کا پتہ چلانے بظاہر تویہ بجلی کے چھٹکے والا معاملہ ہے ۔ دوسرے ایک افسر نے یہ وضاحت کی کہ کچھ دنوں سے دلما سے آئے ہوئے ہاتھیوں کے جھنڈاس علاقے میں چکر کاٹ رہے تھے ۔اور پھر دھان کے کھیتوں کو بھی ان ہاتھیوں نے بری طرح برباد کیا۔ ہوسکتا ہے ۔ ان کو مار نے کیلئے اب گاﺅں والوں نے کوئی نیا طریقہ ایجاد کیا ہوگا ۔ تاکہ یہ پاگل ہاتھی ان کی کھیت سے دور رہے ۔ یہ ہوسکتا ہے کہ انہوںنے کھیت میں الیکٹرک تار پھیلا دیا ہو جس کی زد میں آکر ہاتھی مارا گیا ہو اور اب اتنے دنوں بعد اس کا ڈھانچہ ملا ہے ۔ مگر اصل حقیقت پوسٹ مارٹم کے بعد ہی سامنے آئے گی ۔ یا د رہے کہ ماضی میں جلپائی گوڑی اورعلی پو ر دوار میں لگ بھگ پانچ ہاتھی بجلی شاک لگنے سے مارے گئے تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.