Take a fresh look at your lifestyle.

کورونا ماحول میں جان جوکھم میں ڈال کر ترنمول حامیوں نے عوامی خدمات انجام دیا ہے ۔ جتندر تیواری

آسنسول ، 8اکتوبر : آسنسول او شاگرام میں واقع اگنی کنیا بھون کے کانفرنس ہال میں ضلع ترنمول کمیٹی کے بینر تلے ضلع صدر جتندر تیواری کی سربراہی میں ایک پریس کانفرنس منعقد کرکے ترنمول پارٹی کی ترقیاتی کام ، عوامی خدمات اور اپوزیشن کی گمراہ کن باتوں کا بالخصوص روشنی ڈالی گئی اس کانفرنس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو مخاطب کرکے جتندر تیواری نے کہا کہ کورونا مہا ماری مصیبت کی گھڑی سے ہم لوگ دو چار ہوئے کورونا ماحول میں ترنمول تنظیم ، کارکنان اور لیڈران عہدیداران گرچہ پوری ٹیم اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر جان جوکھم میں ڈالکر عوامی خدمات انجام دیئے اس مہا ماری میں کئی رہنما بھی کورونا سے متاثر ہوئے اور نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑا مگر عوامی خدمات کی ذمہ داری کو خوش اسلوبی کے ساتھ نبھایا جبکہ آسنسول کے ایم پی بابل سپریو نے کورونا کے خو ف سے 8مہینے غائب رہے دہلی ممبئی کولکاتا آنا جانا کررہے تھے مگر جن لوگوں نے جیت کا تاج سر پر رکھا اس حلقے کے لوگوں کی خیریت دریافت کرنے بھی نہیں آئے دو دنوں قبل ان کی آمد ہوئی ہے اور دروغ گوئی شروع کردی بابل نے اپنے حلقے میں بحیثیت ایم پی کوئی کام ہی نہیں کیا ہے اور لمبی لمبی باتیں کررہے ہیں کہ فلاں کام بی جے پی نے کیا ہے جتندر تیواری نے کہا کہ کلٹی میں کچھ بھی کام بابل نے نہیں کیا ممتا واٹر پروجیکٹ بناکر ہم لوگوں نے ممتا کے آشیرواد سے پانی کی بہتر سپلائی کیلئے کام کیا اس کام کا کریڈٹ بابل سپریو لے رہے ہیں بابل جی جھوٹ سے کام کب تک لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں غرور ہے کہ ہم نے 2لاکھ ووٹوں سے جیت حاصل کی ہے ووٹ عوام نے دیا مگر 2لاکھ ووٹروں کی جیت کا شمار کرانے والے ایم پی نے ایک فرد کیلئے بھی اس مہا ماری میں کام نہیں کیا انہوں نے کہا کہ چندر شیکھر سابق وزیر اعظم ہند کہا کرتے تھے جن لوگوں سر پر تاج رکھ کر حکمرانی سونپی ہے اپنے قیمتی ووٹوں کے ذریعہ اگر ان کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے تو گدی سے اتارنا بھی عوام جانتی ہے بابل کو عوام بہت جلد جواب دے گی جتندر تیواری نے کہا کہ رابندر بھون کے پاس گیسٹ ہاﺅس کی تعمیر ہورہی ہے اس گیسٹ ہاﺅس کو مصروف شاعر و ادیب شریا کانت ترپاٹھی نرالا کے نام سے منسوب کیا جائے گا میئر نے درگا پوجا کی پیشگی مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اس کانفرنس میں اشوک دودرا نے کہا کہ جی ایس ٹی کی رقم 53ہزار کروڑ مرکز پر بقایا ہے جو نہیں دے رہی ہے مرکز کا سوتیلا سلوک ہونے سے ریاستی حکومت کو بہت سارے کام کرنے میں دشواریاں بھی آرہی ہیں وشوا ناتھ پریال ایم ایل اے، ہر ے رام سنگھ کو آڈینیٹر ترنمول ضلع کمیٹی نے بھی کانفرنس کے ذریعہ اپنی باتیں پیش کیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.