Take a fresh look at your lifestyle.

بیلگھڑیا :جوائنٹ انٹرس ایگزام دینے والا لڑکا لا پتہ

کولکاتا،2،ستمبر: کولکاتا میں جوائنٹ انٹرس کا امتحان دینے والاایک امیدوار پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا ہے۔ وہ میڈیکل انرولمنٹ کےلئے امتحان دینے گیا تھا۔خاندانی ذرائع نے بتایا کہ منگل کے روز وہ باقاعدہ وقت پر امتحان دینے کےلئے گھر سے باہر نکلا تھا لیکن رات گئے تک گھر واپس نہیں آیا تھا۔اس کے بعد بدھ کے روز اس طالب علم کی اسکوٹی اور ہیلمٹ شاہراہ پر بلڈانگا تھانہ علاقہ کے مہوا گاو¿ں کے قریب سے ملی لیکن پولس کے ذریعہ طالب علم کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی۔ علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھ کر پولس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ اسکوٹی اور ہیلمٹ یہاں کیسے پہنچا۔ طالب علم امتحان میں گیا تھا یا نہیں جہاں وہ لاپتہ ہوا تھا ، وغیرہ۔اس کے موبائل فون پر موصولہ کالوں کی تفصیلات نکالی جارہی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.