Take a fresh look at your lifestyle.

رشڑا ویلنگٹن جوٹ مل کھلوانے کے لئے مزدوروں نے راستے کی ناکہ بندی کی اور احتجاجی مظاہرہ کیا

ہگلی6/جون ( محمد شبیب عالم ) آج صبح نو بجکر 45 منٹ سے رشڑا کے ویلنگٹن جوٹ مل گیٹ کے سامنے چمپا روڈ پر جوٹ مل کو کھلوانے کے مطالبہ کو لیکر تین مزدور یونین تنظیم INTUC ۔ CITU اور AITUC کے رہنمائی میں مزدوروں نے راستے کی ناکہ بندی کی اور مل انتظامیہ کے خلاف جمکر مظاہرہ کیا ۔ اس مظاہرے میں INTUC کے جنرل سیکریٹری پربیر ادھیکاری سیکریٹری پرویز انجم پنچانن کے علاوہ شاہد نواز خان اور برہم دیو روی داس ، CITU کے شیو منگل سنگھ سابق کونسلر شری رامپو میونسپلٹی اور AITUC کے رہنماء دیباشش دتو کی رھنمائی میں یہ مظاہرہ کیا گیا ۔ اس معاملے میں پرویز انجم نے نمائندہ عوامی نیوز کو بتایا کہ کارخانہ کے سامنے گھنٹوں احتجاج کے بعد شری رامپور تھانے کی پولیس موقعے پر پہنچ گئی اور ناکہ بندی ہٹانے کو کہا ۔ لیکن احتجاجیوں نے اس کی بات نہیں سنی ۔ اسکے بعد پولیس کارخانے کے اندر انتظامیہ سے بات کرنے کے لئے داخل ہوئی ۔ واپس آنے کے بعد پولیس نے کہا کہ مل انتظامیہ سے بات ہوئی ہے آئندہ منگل کو DLC کے ساتھ میٹنگ ہوگی ۔ جس میں تینوں مزدور یونین کے تین تین نمائندے اور جوٹ مل انتظامیہ کے ساتھ بات ہوگی ۔ آپ میری بات پر یقین کریں اور راستے کی آمدورفت بحال کردیں ۔ پولیس کی بات سن کر لوگوں نے مظاہرہ ختم کردیا ۔ اس معاملے میں پرویز انجم نے اور بتایا کہ لاک ڈاؤن کے درمیان ریاست کی تمام جوٹ ملوں میں کام بند کر دیا گیا ۔ لیکن ادھر گزشتہ تین ہفتوں سے ریاست کے تمام جوٹ ملوں میں کام شروع ہوچکی ہے ۔ لیکن ویلنگٹن جوٹ مل میں ابھی بھی لاک آؤٹ ہے ۔ جب اسکی وجہ مزدور یونین جاننے کی کوشش کی تو انتظامیہ نے کہا کہ کمپنی نقصان میں ہے ۔ کارخانہ چلانے سے کافی نقصان ہورہاہے ۔ اس بات کو لیکر گزشتہ کل ہم DLC کے یہاں گئے تھے وہاں کافی دیر تک میٹنگ ہونے کے بعد مل انتظامیہ کے جانب سے کہا گیا کہ کارخانہ 80 فیصد ٹھیکہ مزدوروں کو لیکر چلانے کی منظوری ملے گی تو چلائیں گے ورنہ کارخانہ بند رہے گا ۔ ساتھ ہی کچھ پرانے شرط کا بھی ذکر کیا جو مزدوروں کو ماننا پڑے گا ۔ یہ بات سن کر مزدور یونین لیڈران واپس چلے آئے اور آج راستے کی ناکہ بندی کی ۔ آج ناکہ بندی ختم کرنے کے بعد لوگوں نے کہا کہ اگر منگل کے روز مزدوروں کی حمایت میں فیصلہ نہیں ہوتاہے تو اسکے دوسرے دن یعنی بدھ کو بڑے پیمانے پر آندولن کریں گے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.