کولکاتا،27 مئی : بنگال کی تاریخ میں مئی 2020کا مہینہ ہمیشہ کیلئے یاد گار بنا نظر آئیگا جب کورونا وائرس کے سبب سے لاک ڈاﺅن ، پھر امفان طوفان اور اب کال بیساکھی ، بنگال کے لوگ ان لگاتار مصیبتوں کا متواتر سامنا کرتے کرتے اب جیسے ان مصیبتوں کے عادی ہوچکے ہیں ۔ اس وقت بدھ کے روز شام کے وقت کال بیساکھی آئی او ر زبردست طوفانی بارش اور تیز ہوائیوں کے جھکڑ نے لوگوں کو ایک مرتبہ پھر سے پچھلے ہفتے امفان طوفان کی یاد تازہ کردی۔ اگرچہ اس کال بیساکھی کی تیز بارش اور ہواﺅں کے جھکڑ میں وہ دم خم نہیں تھی جو امفان طوفان میں نظر آیا تھا لیکن پھر بھی رعد ، کڑک کے ساتھ جو موسلادھار بارش ہوئی اس سے سارا شہر چل تھل ہوکر رہ گیا اور اس بارش کی وجہ سے کارپوریشن کے ریلیف کے کاموں میں بندشیں پیدا ہوئیں جو ہنوز سڑکوں پر پڑے درختوں کی موٹی موٹی شاخوں کو کاٹ کر ہٹانے میں الجھی ہوئی ہے۔ واضح ہو کہ امفان طوفان کی زد سے بنگال مکمل طور پر نجات بھی نہیں پا سکا کہ اب کال بیساکھی طوفان نے ریاست کو پریشان کردیا ہے۔شہر نشاط سمیت مالدہ، مرشد آباد، بیربھوم سمیت متعدد اضلاع میں اس کے اثر ات سے لوگوں میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔جہاں تیز ہواﺅں کے ساتھ ساتھ بجلی کی کڑک اور بارش نے سابقہ امفان طوفان کی یاد تازہ کر دی ۔شہر کولکاتا میں شام کو ساڑھے چھ بجے جیسے تیز ہوائیں اور بجلی کڑک کے ساتھ بارش شروع ہو ئی تو لوگوں کے خوف سے پیشانیوں پر بل پڑنے لگے۔واضح ہو کہ شہر واضلاع میں تیز ہواو¿ں کے ساتھ بارش ہورہی ہے جس سے لوگوں کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ امفان طوفان کے بعد اب تک معمول زندگی دوبارہ پٹری پر نہیں آسکی ہے۔ مختلف اضلاع میں متعدد مقامات پر بجلی درہم برہم ہے۔ جگہ جگہ درخت اکھڑے گئے ہیں۔ایسی صورتحال میں کال بیساکھی طوفان کی وجہ سے ، مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ جو بہت بڑی تباہی کا سبب بن سکتا ہے حالانکہ یہ امفان کی طرح طاقتور نہیں ہے۔جس نے بڑے درخت اکھاڑے دئے تھے۔ اس معاملے میں کال بیساکھی مشکلات میں اضافہ کرسکتا ہے۔طوفان نے اس سے پہلے ہی درختوںاورفصلوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ صرف کولکاتا میں تقریبا ً 15000 کے قریب درخت گر چکے ہیں۔ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سال قدرت واقعی ناراض نظر آ رہی ہے۔ عام طور پر سال کے اس وقت تک بنگال میں کال بیساکھی ختم ہوچکی ہوتی ہے کیونکہ اگلے چند ہفتوں میں مون سون کے دستک ہونے ہی والا ہے ، لیکن اس بار کال بیساکھی تباہی پھیلانے کےلئے بے چین نظر آرہی ہے۔ علی پور محکمہ موسمیات نے اگلے بدھ سے دارالحکومت کولکاتا میں بھی کال بیساکھی کی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔اس سے میٹرو کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ جنوبی بنگال کے ساتھ ہی شمالی بنگال میں بھی بارش سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے۔ کالمپومنگ ، دارجیلنگ جلپائی گوڑی سمیت کئی اضلاع میں بارش ہو رہی ہے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران اتر دیناج پور، علی پوردوار، جلپائی گوڑی سمیت مختلف اضلاع میں تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔پڑوسی ریاست سکم میں بھی تیز بارش ہوسکتی ہے۔
Comments are closed.