Take a fresh look at your lifestyle.

لاک ڈاون صبح 6 بجے تا 10 بجے تک

کولکاتا،22جولائی:سابقہ اعلامیہ کے مطابق ریاست میں پورا لاک ڈاو¿ن اب ہفتے میں دو دن جمعرات کو شروع ہو رہا ہے۔ اس ہفتے اگلا لاک ڈاون سنیچر کو ہوگا۔ صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک جاری اس لاک ڈاو¿ن میں تمام سرکاری اور نجی دفاتر ، تجارتی ادارے اور نجی ٹرانسپورٹ بند رہیں گے۔ تاہم ، صحت کی خدمات ، ادویات کی دکانیں ، عدالتیں ، بجلی ، پانی ،ضروری اشیاءوغیرہ سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ ریاستی محکمہ داخلہ کی جانب سے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ 23 ، 25 اور 29 جولائی کو پٹرول پمپ کھلے جائیں گے تاکہ جن گاڑیوں کو چلانے کی اجازت ہے وہ کسی قسم کی پریشانی کا شکار نہ ہوں۔ اس کے علاوہ انتظامیہ نے چائے کے باغات اور گھر میں تیار اشیاءکی فراہمی میں بھی کام کرنے کی اجازت دی ہے۔
وزیر اعلی نے صدمے کا اظہار کیا

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.