کولکاتا ، 11 دسمبر:نڈا کی قیمتی گاڑی پرحملہ کو لے کرترنمول کانگریس نے خود بی جے پی کو ہی مورد الزام ٹھہرایا ہے۔ جمعہ کو ترنمول بھون میں پریس کانفرنس کے وقت ایم پی کلیان بنرجی نے قانون توڑنے کالزام الٹا بی جے پی پرہی لگادیا اوریہ بھی کہاکہ ریاست میں قانونی بندوبست کو لے کرریاستی حکومت کسی کے سامنے بھی جواب دہ نہیں ہوسکتی۔علاوہ ازیں مرکزی وزات داخلہ کی جانب سے بنگال کے چیف سکریٹری و ڈی جی کوطلب کرنے پربھی انہوں نے قانون کے خلاف بتایا۔ کلیان بنرجی نے اپنے بیان میں کہاکہ نڈا جی کو بلٹ پروف گاڑی فراہم کی گئی تھی ان کی گاڑی کے آگے اسکارٹ کی گاڑی تھی ۔ ریاستی حکومت کی جانب سے مہیا کیاگیاتھا۔ پھر ایک زیڈ کٹیگری محافظ تھا ، ان کی گاڑی کولے کر 8عدد ایس پی، ڈپٹی پولس سپر کے 8 عدد افراد 30 انسپکٹر 10 ریف و 145کانسٹبل حصار میں لئے ہوئے تھے ۔ پھر یہ حملہ سوچ سے باہر والی بات ہے۔ ان کی گاڑی کے سامنے 50 گاڑیاں ، ساتھ میں 40 عدد موٹرسائیکل سوار، ایک زیڈ طرز کاگارڈ، ان کے پیچھے کوئی گاڑی نہ رہے، یہ سراسر غیرآئینی تھا۔ اس واردات کے اصل ملزم راکیش سنگھ کو کلیان بنرجی نے بتایا۔راکیش سنگھ کی مشکوک و بدزبانی کی شکایت کو لے کر دکھن 24 پرگنہ پولس نے معاملہ داخل کیا ہے۔ کلیان بنرجی نے صاف کردیا کہ بنگال میں قانونی بندوبست کو لے کر ریاستی حکومت صرف اسمبلی کے روبرو ہوسکتی ہے۔ کسی اورجگہ پرجاکر جواب دہی کاسوال ہی نہیں اٹھتا ہے۔اور نہ ہی ایک معمولی واردات کے لئے چیف سکریٹری و ڈی جی سے سوالات پوچھے جاسکتے ہیں۔
Comments are closed.