کولکاتا،8،ستمبر: ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے بالی ووڈ اداکاروں کو وائی پلس سیکیورٹی دینے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کے فیصلے پر سوال اٹھایا ہے۔ منگل کے دن مہوا نے وزارت داخلہ کی جانب سے اداکارہ کنگنا رناوت کو دی جانے والی وائی کٹیگری سیکیورٹی کے بارے میں سوالات اٹھائے جو مہاراشٹرا حکومت پر مسلسل تنقید کررہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہندستان کی آبادی بہت زیادہ ہے اور مناسب پولس اہلکاروں کی تعداد بہت کم ہے۔ ایسی صورتحال میں بالی ووڈ اداکاروں اور اداکاراو¿ں کو تحفظ فراہم کرنا کتنا محفوظ ہے؟ موئترا کے تبصرے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے پس منظر کے خلاف آئے ہیں جنھوں نے فلم انڈسٹری کے ایک حصے میں منشیات کے استعمال کو بے نقاب کیا تھا۔ موئترا نے کہا ہے کہ”حیرت ہے کہ” وسائل کا بہتر استعمال "کیوں نہیں ہوسکتا؟ موئترا نے کہا کہ ملک میں فی لاکھ آبادی میں صرف 138 پولس اہلکار موجود ہیں اور انہوں نے بالی ووڈ اداکاراو¿ں کو اعلی سطح کی حفاظت فراہم کرنے کے ترک پر بھی سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ آبادی کے تناسب کے لحاظ سے پولس دنیا کے 71 ممالک میں ہندستان کا درجہ کم ہے۔مہوا موئترا نے ٹویٹ کیاکہ مسٹر وزیر داخلہ ، وسائل کا بہتر استعمال نہیں کرتے قابل ذکر ہے کہ مرکزی وزارت داخلہ نے پیر کو اعلان کیا تھا کہ فلمی اداکارہ کنگنا رناوت کو وائی پلس زمرے کی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ اس زمرے کے تحت رناوت کے تحفظ کے لئے 10 مسلح کمانڈوز تعینات کیے جائیں گے۔
Comments are closed.