کولکاتا،/14اگست: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعہ کے روز کہا کہ ریاستی حکومت کی کنیاشری اسکیم کے تحت 67 لاکھ لڑکیوں کو بااختیار بنایا گیا ہے۔ ریاستی حکومت کے ساتویں کنیاشری دن کے موقع پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ لڑکیاں ملک کی عظیم سرمایہ ہیں جس پر ہم سب کو فخرہے۔وزیر اعلی ممتا بنرجی نے جمعہ کو ٹویٹ کیا کہ آج یوم کنیاشری ہے۔واضح ہو کہ کنیاشری اسکیم کو 2013 میں شروع کیا گیا تھا اور اس نے اقوام متحدہ (پہلا انعام) ایوارڈ جیتا ہے۔ اس خصوصی اسکیم کے ذریعے تقریبا 67 لاکھ لڑکیوں کو بااختیار بنایا گیا ہے۔ لڑکیاں ہمارے ملک کی سرمایہ ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ کنیاشری ایک مشروط نقد رقم کی منتقلی اسکیم ہے ، جس کا مقصد نوعمروں کی تعلیم اور ان کی عمر 18 سال تک شادی سے روکنے کےلئے حوصلہ افزائی کرکے ان کی صحت اور حالت کو بہتر بنانا ہے۔ممتا بنرجی حکومت کو کنیاشری اسکیم کےلئے 2017 میں اقوام متحدہ نے انسانی خدمات کا ایوارڈدیا تھا۔ریاستی حکومت نے ضلع ندیا میں کنیاشری یونیورسٹی اور پوری ریاست میں کنیاشری کالج کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Comments are closed.