Take a fresh look at your lifestyle.

کاشی پور کے وارڈ نمبر 6میں کمیونیٹی ہال کی رقم میں گھپلے کا انکشاف مقامی لوگوں نے کیا احتجاج،سوسے زائد کی ترنمول میں شمولیت

0

کولکاتا13اکتوبر: قریب 20سال سے کاشی پور کے 6نمبر وارڈ کے تحت دال پٹی میں واقع “ آیوش” کمیونیٹی ہال کی بکنگ کی رقم میں زبردست طریقے سے گھپلہ کیا گیا۔ ہیرا لال شاﺅاور راجیش گپتا نے برسوں سے عوام کی اس ملکیت کو اپنی ذاتی ملکیت سمجھ کر کروڑوں روپئے کمائے اور اپنی جائیداد میں اضافہ کیا۔ علاقے سے باہر جائیداد خریدی اور مقامی لوگوں پر اپنا دبدبہ بنائے رکھا۔ مگر دال پٹی کےمقامی لوگوں کا غصہ اب سر سے اوپر اٹھ چکا ہے۔ مقامی لوگوں جیسے جے پال ہیلا ،لکھن ہیلا اور سنی ہیلا کا یہ کہنا ہے کہ 1600روپئے کی بکنگ کو ان لوگوں نے 20ہزار تک پہنچا دیا اور مقامی لوگوں سے جبرا بڑی رقم وصول رہے ہیں جبکہ بات یہ تھی کہ مقامی لوگوں سے قلیل رقم وصولی جائے گی۔ اس طرح سے برسوں سے آیوش کمیونیٹی ہال کی رقم پر سن دو پریوار کا نہ صرف قبضہ برقرا ہے بلکہ کروڑوں روپئے کا سن دونوں پریوار نے گھپلہ کیا۔ اس لئے آج ہم لوگوں نے انصاف کی پکار کے لئے مقامی ترنمول لیڈر انور خان کا دامن تھامے آج ترنمول میں شامل ہونے کو آئے ہیں۔
موقع پر موجود بورو نمبر ایک کے کو آرڈینیٹر ترین ساہا نے کہا کہ آج دال پٹی میں ترنمول یوتھ لیڈر سنی ہیلا کی قیادت میں سو سے زائد سی پی ایم ورکرس نے ترنمول میں شمولیت اختیار کی اور یہ عزم لیا کہ علاقے میں جاری بد عنوانیوں کو انجام تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہاں پر موجود ہمارے دلت بھائیوں پر اب کوئی ظلم نہیں ہوگا کیونکہ ہماری پارٹی سربراہ ممتا بنرجی نے ریاست کے ہر طبقہ کو ساتھ لےکر چلنے کا درس دیا ہے اور ان ہی اصولوں پر ہم ان کے سپاہی بھی چلیں گے۔ لہذا اب عوام کی ملکیت پر کوئی بھی فرد واحد عیش نہیں کر سکتا۔ مقامی ترنمول لیڈر انور خان نے میڈیا کو بتایا کہ کاشی پور دال پٹی کے عوام نے ہم پر بھروسہ کیااور ہماری لیڈر ممتا بنرجی کی ترقیاتی منصوبوں سے متاثر ہوکر ہمارے ساتھ قدم سے قدم ملاکر چلنے کا عہد کیا یہ ہماری سب سے بڑی جیت ہے اور میں سب کاتہے دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اسی طرح سے ہم سب ساتھ مل کر علاقے میں عوام کے حق میں کام کریں گے۔ موقع پر موجود سینئر مار کسی لیڈر لکھن ہیلا نے میڈیا کو بتایا کہ ممتا بنرجی کی ترقیاتی منصوبوں سے متاثر ہوکر اور بہتر نظام ترقی کو دیکھتے ہوئے ہم نے ترنمول کانگریس کا پرچم تھاما۔مہیلا سمیتی کی لیڈر اوما اختر نے میڈیا کو بتایا کہ کاشی پور علاقے میں جس رفتار سے ترقیاتی کاموں کوانجام دیا جارہا ہے ان کوسہرہ بورو چیئرمین ترون ساہا اور انور خان کو جاتا ہے اور وارڈ نمبر 6کی کوآرڈینیٹر سمن سنگھ بھی تعریف کی حقدار ہے۔ لہذا ہمیں پورا یقین ہے کہ آنے والے دنوں میں بھی ہمارے علاقے میں ترقیاتی کاموں کی رفتار بدستور جاری رہے گی۔سنی ہیلا نے بھی ترنمول کانگریس می مقامی لیڈرشپ کس شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں علاقہ مختلف طرح کی ترقیاتی منصوبوں کا گواہ بنے گا اور ہم سب متحد ہوکر کوشش کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.