جلپائی گوڑی،29،جون : جلپائی گوڑی شہر کی خراب سڑکوں کے خلاف عوام میں زبردست برہمی دیکھی جا رہی ہے۔جلپائی گوڑی شہر کے علاقے ترون دال سے شانتی پاڑا اور بیل خانہ بازار تک سڑک مکمل طور پر خستہ حال ہے۔ سڑک پر گڑھے نکل آئے ہیں۔ بارش کے موسم میںگڈھوںکی وجہ سے اکثر چھوٹے بڑے حادثات پیش آتے ہیں۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ تقریباً ایک کلو میٹر کی سڑک پر سیکڑوں گڑھے نکل آئے ہیں۔ متعدد بار سڑک کے ٹریفک کے دوران ٹوٹو اور موٹرسائیکل سوار حادثات کا بھی شکار ہوجاتے ہیں۔ راہگیروں کو بھی بھاری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ رات کو سڑک پر چلنا کافی جان لیواثابت ہو سکتا ہے۔ جلپائی گوڑی میونسپلٹی کے 24 نمبر وارڈ کی اس مین روڈ پر ہزاروں افراد آمد و رفت کرتے ہیں۔ مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ ، علاقے کے سابق کونسلر املن منشی بھی مسلسل آواز اٹھا رہے ہیں۔ دوسری طرف جلپائی گوڑی بلدیہ کے انتظامیہ بورڈ آف چیئرپرسن ، پاپیہ پال نے سڑک کی خستہ حالی کو قبول کرتے ہوئے پوجا سے پہلے سڑک کی مرمت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
Comments are closed.