کولکاتا۔ 18ستمبر: جمعرات کو نارکل ڈانگہ کے ایک فلیٹ سے لہو لہان حالت میں ایک 18برس کی لڑکی کو برآمد کیا گیا۔ تشویشنا ک حالت میں اس کم سن لڑکی کو میڈیکل کالج اسپتال میں بھرتی کروایا گیا ۔ اس لڑکی کے ساتھ ایسا کیا ہوا تھا کہ وہ خون میں لت پت ہوگئی ۔ پولس بھی اس معاملے میں ابھی تک انجان ہے ۔ لیکن اسپتال میں ڈاکٹر نے معائنہ کرنے کے بعد بتایا کہ اس کو بری طرح پیٹا گیا ہے اور کافی اذیتیں دی گئیں ہیں جیسے ہی وہ ہوش میں آئی اس نے بتایا کہ ایک اینٹ سے اس کے سر پر زور سے مارا گیا تھا۔ بار با پوچھنے پر اس نے بتایا کہ کچھ دنوں پہلے ایک نوجوان سے اس کی راہ و رسم بڑھی تھی ، پھر دونوں نے نشہ خوری کی عادت ڈالی ۔ اس فلیٹ میں وہ دونوں روزانہ نشہ خوری کرتے تھے پھر ایک دن ان دونوں کے درمیان روپئے پیسے کو لے کر تنازعہ ہوا تو اس نوجوان نے ایک اینٹ سے اس کے سر پر وار کردیا ۔ ابھی پولس سی سی تی وی فوٹیج سے اس نوجوان پتہ چلانے میں لگی ہے ۔ لڑکی کے بھائی نے بھی اس جھگڑے کی توثیق کی مگر پولس اس کو ڈھونڈ رہی ہے تاکہ اصل معاملہ سامنے آئے وہ لڑکی نارکل ڈانگہ کی رہنے والی ہے ۔ بے ہوش و لہولہان حالت میں لوگوں نے دو منزلہ میں فلیٹ سے اسے نکالا اور اسپتال پہنچایا تھا۔
Comments are closed.