Take a fresh look at your lifestyle.

14فٹ لمبے کنگ کوبرا کی بازیابی

جلپائی گوڑی،25،جون :جلپائی گوڑی ضلع کے مینا گوڑی رمشیائی علاقے میں 14 فٹ کنگ کوبرا برآمد ہوا جس سے پورے علاقے میں ہلچل مچ گئی۔ معلومات کے مطابق مینا گوڑی رمشائی کے رہائشی ، فندو اورراو¿ کے مکان کی برآمدہ میں جلانے کےلئے لکڑی رکھی گئی تھی۔ بدھ کی رات وہ کچن کےلئے لکڑی لانے گئے تھے۔ لکڑیاں حرکت کرتے ہی اس کے سامنے ایک دیو ہیکل کنگ کوبرا فن کے ساتھ نمودار ہوگیا۔ وہ کسی طرح وہاں سے فرار ہوگئے اور گھر کے اندر جاکر دروازہ بند کیا اور فون کے ذریعہ رامشائی رینج آفس کو آگاہ کیا۔ رینج افسر نے فوراً مینا گوڑی کے سانپ کے ماہر نندو رائے سے رابطہ کیا۔ یہ اطلاع ملتے ہی نندو اپنی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور سانپ کو پکڑنے کی کوشش کرنے لگے۔ تقریباً تین گھنٹے کی محنت کے بعد سانپ کو پکڑا جاسکا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب انہوں نے اتنا بڑا زندہ کنگ کوبرا سانپ کو پکڑا ہے۔ اس نے سانپ کو گورومارا نیچر سپروائزیشن سینٹر میں چھوڑا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گورومارا سے نکل آیا ہے۔ اسی دوران انہوں نے کہا کہ یہ سانپ دو وجوہات کی بناءپر جنگل سے نکلتے ہیں ، ایک خوراک کی تلاش میں اور دوسرا افزائش نسل کےلئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.