کولکاتا23 نومبر:مرکزی حکومت کی جانب سے کسان مخالف بل کے خلاف بایاں محاذ اپنے 16 تنظیموں کے ساتھ 26 نومبرکوملک گیرہڑتال کاعلان کیا ہے۔ اس ہڑتال کازبردست اثر کولکاتا، آسنسول، برن پور، سالان پور، پربنی سمیت کئی جگہوں میں دیکھاجائے گا، جہاں بایاں محاذ کی ذیلی تنظیمیں پوری کوشش سے اس بند کوکامیاب بنائے گی ۔ اسی تحریک و ہڑتال کی پیشگی جلوس کولکاتا کے دھرمتلہ کے لینن سرانی سے شروع ہوا جو ملک بازار میں جاکرختم ہوا۔ اس جلوس میں بایاں محاذ کے چیئرمین بمان بوس پیش پیش تھے ۔ انہوں نے بی جے پی اورترنمول حکومت پرالزامات عائد کرتے ہوئے کہاکہ ان کی پارٹی نے پورے ہندستان کے کسان کے خلاف جو بل مرکزی حکومت نے جاری کئے ہیں۔ ان کے خلاف وہ تنہا اپنی ذیلی پارٹیوں کے ساتھ 26 نومبر کو پورے ہندستان میں لگائے جارہے ہیں۔ مگربی جے پی اورترنمول کانگریس سے وابستہ کسانوں نے اس بل کے خلاف ہمارے ساتھ تعاون کرنے سے پرہیز کیا۔ مگرہم لوگ اپنی جگہ پر اٹل ہیں،مودی حکومت کے اسی کسان بل کے خلاف ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔
Comments are closed.