Take a fresh look at your lifestyle.

کسان بل کے خلاف ہڑتال ہرطرح سے کامیاب ہوگا :انادی ساہو

کولکاتا ، 24 نومبر:مرکزی حکومت کی طرف سے کسان بل قانون کے خلاف و ترمیم کو لے کر7 بار مخالفت کے بعد اب26 نومبرکو پورے ہندستان میں بایاں محاذ کی اتحادی تنظیموں نے بند کااعلان کیاہے۔ اس بند کے دوران بایاں محاذ کے بڑے بڑے لیڈران نے عوام کو بھی اس بند کوکامیاب بنانے کے لئے ان کاپورا تعاون مانگاہے۔ محنت کش تنظیم کی میٹنگ میںCITU کے ریاستی سکریٹری انادی ساہو ، ایچ ایم ایس کے باسو دیپ پال آئی سی ٹی یو کے باسو دیپ گپتا ۔ آئی آئی سی سی ٹی یو کے باسو دیپ بسو، 12 جولائی کی کمیٹی کا پردیپ گپتا۔ بی ایف یو کے اشوک داس وآئی این ٹی یوسی کے قمرالزماں سمیت بام و کانگریس کی قیادت کرچکے ہیں اورانہیں ہرطرح کافائدہ پہنچانے میں معاشیات کی تباہی لارہے ہیں۔ یہی مودی حکومت اب تو ہرروز نئے نئے قانون ترتیب دے رہے ہیں جومحنت کش عوام کو تباہ کرنے کے لئے ہیں۔ مرکزی حکومت کی تمام پالیسی دراصل بے روزگار ی بڑھانے والی پالیسیاں ہیں اس کسان بل کو بھی دربدر کرنے اورانہیں خودکشی کے راستے پرلے جانے کے لئے کسان بل کو پاس کیاہے اس سے کارپوریٹ کمپنیاں اورسرمایہ دارووں کی اجارہ داری بڑھے گی کسانوں کے ہاتھ کچھ نہیں لگے گا۔ اس کے خلاف پورے ہندستان میں26 نومبرکوبند بلایاگیا ہے۔ سبھی سے گزارش ہے کہ اس بند کوکامیاب بنائیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.