کولکاتا۔ 21ستمبر : وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نبنو میں پریس کانفرنس میں اس بات پر احتجاج کیا کہ مرکزی حکومت نے پارلیمنٹ میں اپنی قوت کو برائے کار لاکر کسان بل کو پاس کردیا اور احتجاج کرنے پر ترنمول کے ایم پی کو بھی ایک ہفتے کیلئے معطل کردیا گیا ۔ یہ نہایت ہی قابل افسوس بات ہے ۔ مگر وہ چپ بیٹھنے والی نہیں ہے ۔ اس معاملے کو لے کر وہ غیر معینہ مدت کیلئے احتجاجی ریلی نکالی گئیں ۔ اس کسان بل کے خلاف جتنے بھی سیاسی پارٹیوں نے پارلیمنٹ میں آواز بلند کی ہیں سبھوں کا احترام کرتی ہیں ۔ کسان بل ”اتوار کو پاس ہوا تھا ممتا نے کہا کہ اتوار ہم سبھوں کیلئے بلیک سنڈے سے کم نہیں ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایوان بالا میں جب ان کے ایم پی نے اس کسان بل کے خلاف آواز بلند کی تو ڈیرک اوبرائن اور ڈوار سین کے ساتھ ایم پی کو بھاجپا حکومت نے ایک ہفتے کیلئے سسپنڈ کردیا مگر اب وہ منگل کو دھرمتلہ کے گاندھی مورتی کے قریب دھرنا دے گی اور اس دھرنے میں خواتین بھی شامل ہوں گی ۔ برسوں چھاتر سماج اور پھر کسانوں کی تنظیم اس مظاہرے کو زندہ کرے گا ۔ بھاجپا حکومت کے خلاف ۔ ممتا نے کہا کہ بنگال پورے ملک کو نئی روشنی عطا کررہی ہے اس بار ہم لوگ کانسہ کا گھنٹہ بجاکر اس بل کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔
Comments are closed.