Take a fresh look at your lifestyle.

کسانوں پر ظلم برداشت نہیں کریں گے مودی حکومت کے خلاف بھیم آرمی کا پارک سرکس میں احتجاج

کولکاتا14دسمبر: مودی حکومت کی کسان مخالف بل کے خلاف آج کولکاتا کے پارک سرکس میں “بھیم آرمی” کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت ریاستی کنوینر شیو شنکر داس نے کی۔ ریلی تلجلا سے شروع ہوئی اور لیڈی برابورن کالج کے پاس آکر اختتام ہوئی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کولکاتا کے صدر روی رام نے کہا کہ کسانوں کے حق کی لڑائی میں کمان کے ساتھ ہیں اور مودی حکومت کو مجبور کر دیں گے کہ وہ بل واپس لے۔ انٹالی حلقہ کی ک±نوینر اور انچارج شبنم زبیر نے کہا کہ پی ایم مودی کی تاناشاہی اب ملک کے عوام برداشت نہیں کریں گے۔ اس لئے آج کسانوں کی لڑائی میں ہم سب مل کر کھڑے ہوئے ہیں اور سماج جے ہر طبقہ کے لوگوں کواس لڑائی سے جڑنے کی ہم اپیل جر تے ہیں۔ ریلی میں عابد زبیر کے علاوہ سماجی کارکن ندرت پروین ، شاہین شہزاد، محمد ناوید، نزہت پروین و دیگر نے بھی حصہ لیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.