کولکاتا،21،ستمبر: آج شام آئی این ٹی یو سی اور سی آئی ٹی یو ٹریڈ یونین نے کولکاتا کے دھرمتلہ امینیہ ہوٹل کے قریب کسانوں کے مخالف نئی بل اور سرکاری محکمہ ایل آئی سی،ریل ویے،اور بنک کے نجِکاری کے مخالفت میں پر زور احتجاج کیا اور حکومت سے کسانوں کے مخالف نئے بل کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا اور مرکزی حکومت پر صرف اور صرف کارپوریٹ اور رئیشوں کے لیے کام کرنے والی حکومت ہونے کا الزام لگایا۔اس موقع پر سی آئی ٹی یو سی کے صدر مہا رانا پرتاب اور سی آئی ٹی یو کولکاتا ضلع کے جنرل سیکریٹری دیبانجن چکربورتی اور آئی این ٹی یو سی کے سینٹرل کولکاتا کے صدر محمد عمران خان نے اپنی باتیں رکھیں اور مرکزی حکومت کے نئی بل کی سخت مزمت کی اور مطالبہ کیا کہ حکومت غریب کسانوں اور عام مزدور لوگوں کے لیے بھی کام کرے نا کہ صرف کارپوریٹ اور رائشوں کے لئے کام کرے۔اس موقع پر خواجہ خیرالدین،تمذوالحق،لاڈو بھائی،پربھاکر منڈل ،دیباسیس داس اور دیگر لیڈران موجود رہے۔
Comments are closed.