Take a fresh look at your lifestyle.

نومبر26 کو کسان بل کے خلاف ایک بڑی تحریک کااعلان

کولکاتا29 اکتوبر:مرکزی کسان آئین کے خلاف 26 نومبرکوبنگال میں گرامین تحریک کااعلان بھارت کسان اتحاد کمیٹی بنگال کی شاخ نے کیاہے۔ اس ریاست میں21 عدد تنظیم کی جانب سے کمیٹی کے الداعی امل ہلدار نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں اس بات کی توثیق کردی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مرکز کی جانب سے کسان بل جوکسانوں کے مفادات کے لئے مضر ہے اورکارپوریٹ کے لئے سودمند جوہمیں منظور نہیں۔ اب مرکز کے کسان بل کے خلاف کسانوں کی تنظیمیں 26 نومبر کو ایک بڑی تحریک کرے گی اوراپنی جائز مانگیں رکھیں گے۔حفاظتی تدابیر کے ساتھ مختلف ضلعوں سے کسانوں کاریلا آئے گا اوراس جلسے میںشامل ہوں گے اس کے بعد26 نومبر کوپورے ملک کے کسانوں کو عالمی ٹریڈ یونین کی جانب سے بلایاہے تاکہ مرکز کسان بل کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.