Take a fresh look at your lifestyle.

غیر ملکوں میں کتاب میلہ آن لائن کولکاتا عالمی بل فیئر ہنوز زیر غور

کولکاتا،28دسمبر: کرونا وائرس کا دوبارہ عتاب کے ساتھ ہی پورے یوروپ میں لاک ڈاو¿ن کا سلسلہ پھر سے شروع ہو گیا۔ امریکہ سمیت کئی ملکوں میں لاک ڈاو¿ن نافذ کر دیا گیا ہے اور اسی وجہ سے کولکاتا بک فیئر بھی ملتوی کر دیا گیا ۔ یاد رہے کہ کولکاتا بک فیئر جو27جنوری تا 7فروری تک ہونے والا تھابک سیلرس اینڈ پبلشرس گلڈ کے جنرل سکریٹری سدھانگشو دے نے اپنے بیان میں یہ کہا کہ آئندہ ہفتے اے جی ایم کے روبرو ہم لوگ اپنی تجویز لے کر جائیں گے وہیں بات کا فیصلہ ہوجائے گا۔ علاوہ ازیں ضلع ضلع جو کتاب میلہ لگتا ہے وہ کیسے منعقد ہوگا میٹنگ میں اس کے بارے میں بھی غور و خوض ہوگا۔ گرچہ اسی نازک حالات میں دو کتاب میلہ فرانکفورٹ اور لندن میں ہوئے تھے مگر دونوں ہی ڈیجیٹل کے ذریعہ ہوئے تھے۔ حتیٰ کہ انعام و اکرام کی تقسیم بھی آن لائن کے ذریعہ ہوا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.