کولکاتا ۔3جولائی : کے ایم ڈی نے اب کولکاتا ، کالی گھاٹ ، باگھا جاتن ، چنگڑ ی ہٹہ فلائی اوور کا مخدوش ہوجانا ان کے مرمت کرانے کا فیصلہ لیا ہے ۔ اس کے علاوہ سیالدہ ، بجن سیتو، الٹاڈانگہ ، اربند سیتو سمیت دیگر پانچ فلائی اوور پل کا معائنہ کرکے ریاستی میونسپل کارپوریشن کو اس کی فوری جان کاری دے دی ہے ۔ ان آٹھ فلائی اوور بریج میں باگھا جاتن ریلوے لائن کے اوپر 2000اور 2010برس میں دونوں بریج کی تیاری میں کچھ نقص رہ گئے ہیں ۔ اب اس ریل لائن ہونے سے زیاد دباﺅ پڑنے کی وجہ سے منہدم نہ ہوجائے اس کی وجہ سے اس میں ضروری تبدیلی کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔ کے ایم ڈی اے کے چیئرمین و میئر فرہاد حکیم نے یہ بتایا کہ آئندہ مہینے سے ان بریج کی مرمت کا کام شروع ہوجائے گا ۔ یاد رہے کہ ماجر ہاٹ بریج 6دسمبر 2018میں اچانک ہی منہدم ہوگیا تھا اس کے بعد سے ہی شہر کے زیادہ تر بریج کا معائنہ کیا جارہا ہے تاکہ ان کی جلد از جلد مرمت کی جاسکے ورنہ کبھی بھی کوئی حادثہ رونما ہوسکتا ہے ۔ ماہرین کے ان فلائی اوور کا اچھی طرح معائنہ کرنے بعد ہی کے ایم ڈی اے کو اپنی سفارشات بھیجی تھی۔ اب ان پر ہی عمل درآمد ہوں گے ۔ فرہاد حکیم نے اس کی وضاحت کی۔
Comments are closed.