کولکاتا،4دسمبر: کولکاتا کی فضائی آلو دگی اب نہایت ہی ناقابل بیان ہے۔ شمالی حصے میں تو فضائی آلو دگی کی حالت نہایت ہی سنگین و خراب ہے۔ ایسا ہی مغربی بنگال پولیوشن کنٹرول بورڈ نے کہا ہے۔ فضائی آلو دگی کی ریکارڈ کو رابندر بھارتی یونیورسٹی کے خود کار ایر منٹرنگ اسٹیشن سے اس کی خبر ملی۔ رابندر بھارتی کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ کولکاتا کی پوری فضا سردی اور گاڑیوں کی آلودگی سے پوری طرح فضا کو آلو دہ کر چلا ہے۔ بیان میں یہ بھی بتایا کہ گاڑیوں سے خارج ہونے والی پٹرول و ڈیزل کے دھوئیں۔ راستے پر ڈھابے میں تیار ہونے والے چولہے کے دھوئیں ، کچڑے کو جلانے سے جو کثیف آلودگی فضا میں تحلیل ہو تی ہیں اسی کی وجہ سے کولکاتا اور شمالی حصے میں آلو دگی کی شرح نہایت ہی خراب ہو چکی ہیں۔ اگر حالت یہی رہی تو اس فضائی آلو دگی سے سانس کی بیماری تو ہوگی ہی دمہ کے مریضوں کے لئے بھی خطرہ بڑھے گا۔ سردی کے اس مہینے مےں چولہے سے خارج ہونے والے دھوئیں اور متواتر گاڑیوں کے چلنے سے اس فضائی آلو دگی میں مزید اضافہ ہوتا رہے گا۔
Comments are closed.