کولکاتا،28مئی: کرونا وائرس کے عتاب سے لاک ڈاو¿ن مسلط ہونے سے ہوائی سفر کا سلسلہ نو ہفتے تک بند رہا۔ گزشتہ22مارچ کے بعد سے گھریلو سفر کو لکاتا سے اور باگڈوگرا سے شروع ہوا۔ مرکزی محکمہ صحت اور فوجی طیارہ وزارت کی ہدایت کے بعد سے ہی یہ فضائی سفر کا آغاز ہوا۔ فضائی ذرائع کے مطابق اس آمد و رفت کے لئے ۱۱ عدد طیارے فضا میں اڑان بھر سکے۔ ملک کے کئی بڑے شہر جیسے ممبئی، دہلی ، چنئی، گوہاٹی سمیت کئی شہروں سے یہ طیارہ مسافروں کو لائیں گے اور لے جائیں گے۔ اس کام کے لئے گیارہ عدد طیارہ آمد و رفت کرے گا۔ پہلے سفر سے ہی کانگریس کے ایم پی دہلی سے بذریعہ طیارہ کولکاتا پہنچے۔ ادھیر ایئر ایشیا کے جس طیارے سے آرہے تھے اسی میں ایک مسافر کا جب تھرمل ٹسٹ لیا گیا تو اس کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ دکھا تو اسے محکمہ صحت کے حوالے کر دیا گیا۔ اس کے بعد اس شخص کو ربر ہاٹ کے کوویڈ اسپتال میں بھیجا گیا اس کی جسمانی جانچ کے لئے۔ اب جو بھی مسافر بر دار طیارہ ایئر پورٹ پر اتر رہا ہے تو ایئر پورٹ کے کارکن ان کے مال و اسباب پر جراثیم کش محلول کا چھڑکاو¿ کر رہے ہیں اور مسافروں کے لئے سینی ٹائزر اسپرے بوتل کا بھی پورا انتظام ہے۔ کوویڈ-۹۱ کے خوف سے ایئر پورٹ میں کارکنوں کی تعداد بھی قلیل ہے۔ مسافروں کی شناخت نامے کو آٹو میٹک مشین سے اسکین کر کے سی آئی ایس ایف گوتنی میں بھیج دیا جاتا ہے، وہاں فوج کے عملے مسافروں کی شناخت نامہ وٹکٹ کی جانچ کرتے ہیں۔
Comments are closed.