Take a fresh look at your lifestyle.

کولکاتا ہوائی اڈے سے اگست ماہ میں پروازبند رہےگی

کولکاتا،30جولائی: 31 اگست تک مغربی بنگال حکومت کی جانب سے اعلان کردہ لاک ڈاو¿ن کے دوران 7 دن تک پورے لاک ڈاو¿ن کا اعلان کیا گیا ہے۔پورے لاک ڈاو¿ن کے دوران ہوائی جہازوں کی آمد و رفت بند رہے گی۔ کولکاتا ایئرپورٹ کے جاری کردہ ایک بیان میں یہ معلومات دی گئی ہے۔ جمعرات کو ائیرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے ذریعہ جاری کردہ ایک بیان میں حکومت مغربی بنگال نے 5 ، 8 ، 16 ، 17 ، 23 ، 24 اور 31 اگست کو مکمل لاک ڈاو¿ن کا اعلان کیا ہے۔ لاک ڈاو¿ن شقوں کے پیش نظر فلائٹ آپریشن ان 7 دنوں کے لئے ملتوی کردیا جائے گا۔ جن لوگوں نے ان تاریخوں پر فلائنگ بک کروائی ہے انھیں متعلقہ ایئر لائن سے رابطہ کرنا ہوگا تاکہ ان کی فلائٹ کو دوبارہ سے ترتیب دیا جاسکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.