کولکاتا،3،ستمبر:کورونا بحران کے دوران کولکاتا والوں کیلئے ایک اچھی خبر ہے کہ عنقریب یہاں سے براہ راست لندن کیلئے پروازکا آغاز ہو گا۔تقریباً ایک دہائی بعد ممکن ہونے جارہا ہے ۔کولکاتا اور لندن کے مابین ایئرلائن دوبارہ شروع ہونے جا رہی ہے۔موصولہ معلومات کے مطابق ایئر انڈیا کی جانب سے طے کیا گیا ہے کہ وہ طیارے کو دم دم ائیرپورٹ سے ہیتھرو ایئرپورٹ لندن میں ہفتے میں دو بار جائے گی۔ حکومت کی طرف سے گرین سگنل ملتے ہی پروازیں اس ماہ سے شروع ہوجائیں گی۔ کرونا وبا کی وجہ سے ہوائی جہاز کی آمدورفت کم ہونے سے آمدنی میں بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ ذرائع سے موصولہ معلومات کے مطابق ایئر انڈیا نے رواں ماہ کی 17 تاریخ سے لندن سے دم دم جانے کی پیش کش کی ہے۔ ابتدائی طور پر ہفتے میں دو دن کام کرنے کا منصوبہ ہے۔ جمعرات اور ہفتے کے روز یہ طیارکولکاتا سے ہیتھرو ہوائی اڈے کیلئے اڑان بھرے گا۔بدھ اور سنیچر کو ہیتھرو سے طیارکولکاتا کے دم دم ائیرپورٹ آئے گا۔ تاہم حکومت کی جانب سے اس اقدام کی منظوری کی ضرورت ہے۔اجازت موصول ہونے کے بعد کام شروع ہوگا۔ ایک دہائی قبل دم دم ائیرپورٹ سے لندن کےلئے ایک ایئر لائن تھی لیکن بعد میں اسے بند کردیا گیا۔ ایسی صورتحال میں ایئر لائن ایک بار پھر کام کرنے والی ہے۔ہوائی اڈے کے اہلکار پرامید ہیں کہ ائیر انڈیا کے اقدام پکولکاتا تا لندن پرواز کے آغاز سے معاشی بحران میں آسانی آئے گی اور جلد واپسی کی راہ ہموار ہوگی۔
Comments are closed.