Take a fresh look at your lifestyle.

کولکاتا سے 6 شہروں کیلئے فلائٹ سروس بحال

کولکاتا،3،ستمبر: ملک میں چھ بڑے ہاٹ اسپاٹ کی وجہ بند پرواز دوبارہ شروع کردی گئی ہے تاکہ وبائی مرض سے بچایا جاسکے۔ کرونا انفیکشن کی وجہ سے کولکاتا ہوائی اڈے سے چھ شہر دہلی ممبئی ، پونے ، چنئی ، ناگپور ، احمدآباد کےلئے پروازوں پر پابندی عائد تھی۔ پابندی اٹھانے کے بعد اب سروس کا آغاز ہوگیا ہے۔ انفیکشن سے بچنے کےلئے ہوائی اڈے کے کئی اصول اور قوانین تبدیل کردیئے گئے ہیں۔جمعرات کی صبح سے ہوائی اڈے کے روانگی دروازے کے سامنے مسافروں کی ایک لمبی لائن نظر آئی۔مسافروں کو احاطے میں داخل ہونے کےلئے قریب آدھے گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ہے۔نتیجتاًکئی مسافر طیارے کو نہیں پکڑ سکے۔ کچھ لوگوں نے اس کے خلاف احتجاج بھی کیا۔ہوائی اڈے کے ذرائع نے بتایا کہ داخلے سے قبل مسافروں کی سخت جانچ پڑتال کی جارہی تھی جس کے ساتھ حفاظت کے معیار کا خاص خیال رکھا گیا تھا۔ تو اس میں تاخیر ہوئی۔ یہ ضروری تھا تاکہ لوگ وقت سے پہلے پہنچیں جس کےلئے ہدایات پہلے ہی دی جاچکی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.