Take a fresh look at your lifestyle.

کولکاتا ایرپورٹ سے محض 4 جہاز نے پرواز بھری

کولکاتا،12،ستمبر:آج سنیچرکے روز کولکاتا ایئرپورٹ سے صرف 4 ایئر انڈیا کی پروازوں نے اڑان بھری۔دیگر تمام ایئر لائن کمپنیوں نے کم بکنگ کے باعث اپنی پروازیں منسوخ کردیں۔ریاستی حکومت کے اعلان کے مطابق پہلے سنیچر کو ریاست میں مکمل لاک ڈاﺅن ہونا تھا لیکن NEET امتحان کی وجہ سے جمعرات کے روز ریاستی حکومت نے سنیچر کے لاک ڈاو¿ن کو واپس لینے کا اعلان کیا۔ کولکاتا ہوائی اڈے جانے والی تمام پروازیں سنیچر کے پہلے لاک ڈاو¿ن اعلان کے سبب منسوخ کردی گئیں۔ جمعہ کو ریاست میں مجموعی طور پر لاک ڈاو¿ن تھا۔ اس کی وجہ سے ہوائی اڈہ بھی بند تھا اور ٹکٹ آف لائن فروخت نہیں ہوسکے تھے۔ ایئر انڈیا کے ایک عہدیدار سے موصولہ معلومات کے مطابق کمپنی نے جمعرات کی رات تقریبا 8 آٹھ بجے سے اپنی پروازوں کی بکنگ کھولی تھی۔رات کے گیارہ بجے تک سنیچر کے دن بنگلور اور حیدرآباد جانے والی ایئر انڈیا کی پروازوں کی تقریباً 90 فیصد نشستیں بک ہوئیں۔ دوسرے مقامات کےلئے چھوٹے ہوائی جہاز بھی دیئے گئے تھے جن کی بکنگ بھی اچھی تھی۔ انڈیگو کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اگر طیارے کی بکنگ اوپن ہوجاتی تو بھی مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا کیوں کہ آخر کار پروازوں کو منسوخ کرنا پڑے گا۔ اگر 180 نشستوں پر مشتمل ہوائی جہاز 90-100 نشستیں نہ بک ہو تو یہ پرواز منسوخ کردی جاتی ہے۔ہوائی اڈے کے ذرائع سے موصولہ معلومات کے مطابق اتوار کے روز سے 105 پروازیں عام طور پر چلائی جائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.