کولکاتا،18مئی: ڈھاکہ سے نیتا جی سبھاش چندر بوس ہوائی اڈے میں پہلی فلائیٹ بنگال کے ماتحت وندے بھارت مشن 169 لوگوں کو لے کر پہنچی جن میں 16ایسے مریض ہیں جن کو میڈیکل علاج و معالجہ کی سخت ضرورت ہے ان میں ایک حاملہ خاتون بھی ہیں۔ اس فلائٹ نے سوموار کو12.30 بجے نیتا جی سبھاش چندر بوس ہوائی ا ڈے پر لینڈ کیا۔ جیسے ہی مسافروں کا انخلا ہوا ویسے ہی ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے آنے والے مسافروں کا ہیلتھ چیک اپ اور اسکریننگ بھی کرنا شروع ہو گیا۔ امور خارجہ کے وزیر ایس جئے شنکر نے تمام مسافروں کو خود دلی سے خیر مقدم کیا اور وزارت سول ہوا بازی و حکومت مغربی بنگال کا بھی اس موثر و زبر دست کام کی وجہ سے تہنیت پیش کی۔
Comments are closed.