Take a fresh look at your lifestyle.

پرائیوٹ بس کرائے میں اضافے کی مانگ کو لیکر مالکان کی احتجاجی تحریک

کولکاتا،/11اگست:مغربی بنگال میں نجی بسوں کے مالکان کرایوں میں اضافے کے مطالبے کے پے احتجاج کرنے سڑکوں پر نکلیں گے۔یہ تحریک بدھ سے شروع ہوگی۔ یہ معلومات مغربی بنگال بس اور منی بس آنرز ایسوسی ایشن نے منگل کو دی۔ بتایا گیا ہے کہ بدھ کے روز دارالحکومت کولکاتا میں بس مالکان پانچ مقامات پر احتجاج کریں گے۔ بس مالکان کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت نے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا ہے بلکہ ستمبر تک ٹیکس معاف کردیا ہے۔اس کے علاوہ مرکزی حکومت کے پاس بھی نجی بس مالکان کےلئے بہت ساری سہولیات موجود ہیں جو دی جاسکتی ہیں لیکن اس سلسلے میں کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔ لہٰذا پانچ مہینوں میں لاک ڈاو¿ن کے دوران ، بس مالکان کافی نقصان میں زندگی گزار رہے ہیں لہٰذا بدھ کے روز انھوں نے مرکز کے خلاف احتجاج کرنے کا فیصلہ لیا ہے جو شیام بازار 5 ماتھا موڑ ، دھرمتلہ میٹرو چینل ، ایکسائڈ موڑ ، کالی گھاٹ اور گڑیا گھاٹ میں احتجاج ہوگا۔ تنظیم کے سکریٹری پردیپ نارائن نے کہا کہ ہم نے گورنر ، وزیر اعظم اور مرکزی وزیر خزانہ روڈ ٹرانسپورٹ وزیر کو درخواست دی ہے لیکن پھر بھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ لہٰذا احتجاج سڑکوں پر ہوگا۔ قابل ذکر ہے کہ مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سمیت ریاست بھر میں نجی بسوں کے مالکان پہلے ہی بس کو نہ چلانے کا اعلان کرچکے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ جب تک ریاستی حکومت کرایہ نہیں بڑھاتی اس وقت تک بس نہیں چلے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.