کولکاتا،/12اگست:آج کولکاتا کارپوریشن کے محکمہ کی زیر قیادت کارپوریشن صدر دفتر میں آج ایک اہم میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ کا خاص مقصد محکمہ صحت کی بہتری تھا۔ لہذا پورے شہر میں نظام صحت میں بہتری لانے کے مقصد کے تحت آج کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میٹنگ میں تمام بورو کے چئیرپرسن یعنی کی بورو کو آرڈینیٹر موجود تھے لہذا سابق ممبر میئر ان کونسل صحت اتین گھوش نے کولکاتا کارپوریشن کے محکمہ صحت کے تمام ہیلتھ افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ تمام بورو دفاتر کے کوآرڈینیٹر کے ساتھ بات کی اور شہریوں کو بہتر طبی خدمات کی فراہمی کےتعلق سے تبادلہ خیال کیا۔اس بارے میں ہیلتھ افسران کا یہ کہنا ہے کہ کورونا کی جانچ کے ساتھ ہی ساتھ ڈینگو اور ملیریا کی جانچ کو سلسلہ بھی جاری رہنا چاہئے تبھی ویکٹر بورن ڈیسز دے شہریوں کو نجات ملے گی۔ اس کے لئے شہر کے تمام وارڈوں میں اینٹیجینٹ ریپیڈ ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ ڈینگو اور ملیریا کی جانچ کے لیے بھی زیادہ سے زیادہ ہیلتھ ورکرس کو کام میں لگانا ہوگا۔ اس طرح سے شہریوں کوبہتر طبی خدمات کی فراہمی ہوگی۔
Comments are closed.