کولکاتا،9جولائی:جس طرح ریاست کے کینٹونمینٹ زون میں آج شام 5بجے سے مکمل لاک ڈاون ہونے جارہا ہے۔ ٹھیک اسی طرح کینٹونمینٹ زون کے ماتحت تمام سرکاری و پرائیوٹ سیکٹروں کو بھی بنچ رکھنا ہوگا۔ اسی وجہ سے کلکتہ ہائی کورٹ بھی کینٹونمینٹ زون میں پڑنے کی وجہ سے بند کرنا پڑا۔ اگلے ہفتہ منگل کے روز کلکتہ ہائی کورٹ کھلے گا۔ کلکتہ ہائی کورٹ سے جاری اشتہار کے مطابق کورونا کی وجہ سے ہائی کورٹ کی تین بلڈنگ کو اگلے 4دنوں تک بند رکھا جائے گا ۔لہٰذا اس دوران عدالت کی تمام بلڈنگ کو سینیٹائز کیا جا ئے گا۔ خیال رہے کہ کلکتہ ہائی کورٹ کے ملازمین کے کورونا سے متاثر ہونے کی خبر موصول ہوئی تھی نیز کلکتہ ہائی کورٹ کینٹونمینٹ زون میں بھی شامل ہوچکا ہے۔ لہٰذا اسی وجہ سے کورٹ بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
Comments are closed.