Take a fresh look at your lifestyle.

عطیات کی رقمیں ماسک، فیس شیلڈو سینی ٹائزر کیلئے استعمال میں لائی جائے گی:کورٹ

کولکاتا16 اکتوبر:کولکاتا ہائی کورٹ کے منصف سنجیو بنرجی ڈویژن نے حکومت مغربی بنگال کی جانب سے درگاپوجا کمیٹیوں کو50,000 کی رقمیں بطور عطیات دئیے جائیں گے تاکہ پوجا کی آرائش و سجاوٹ میں رقمیں مددگار ثابت ہوںاس پر پابندی لگادی اوریہ ہدایت دی کہ 75فیصد روپئے ، ماسک، فیس شیلڈ اورسینی ٹائز ر میںخرچ کیاجائے گا۔ اوربقیہ 28 فیصد روپئے کو پولس کے ساتھ عام لوگوں کے رابطے کو زیادہ مضبوط بنانے میںخرچ ہوں گے۔بعد میں پوجا کمیٹی ان سارے اخراجات کی مصدقہ رسید حکومت کے حوالے کرے گا۔ عدالت نے جو ہدایت جاری کیاہے وہ لفٹ لیٹ بناکرپولس کمیٹیوں کے ہاتھوں میںسونپ دیں گے۔ اب جو کام پورے ہوں گے یاادھورے وہ ریاستی ڈی جی کو حلف نامہ کے ذریعہ دے کرکورٹ میں جمع کرناہوگا لکشمی پوجا کے بعد، اب عدالت اس معاملے کاحتمی فیصلہ پوجا بعد سنائے گا۔ وجہ یہ ہے کہ دوبرس قبل حکومت کی جانب سے درگا پوجاکمیٹیوں میں کوفی کس دس ہزار کرکے عطیہ دیاگیاتھا۔ جس کامعاملہ ابھی تک سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے اب لمبے عرصے تک چلنے والے اس معاملے کو کورٹ طول دینے کے حق میں کہی ہے۔
یاد رہے کہ درگاپور کے سیٹو کے لیڈر سوربھ دتہ نے عوامی مفادات کے تحت اس معاملے کوسنجیو بندوپادھیائے اور جج ارجیت بندوپادھیائے ڈویژن بنچ میں شنوائی کے لئے داخل کیاتھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.