Take a fresh look at your lifestyle.

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کا بورڈ آف اڈمنسٹریٹر20 جولائی تک کام جاری رکھے گا:کلکتہ ہائی کورٹ

0

 

کولکاتا12مئی:کلکتہ ہائی کورٹ نے منگل کو حکم جاری کیا کہ فرہاد حکیم کی قیادت میں بورڈ آف اڈمنسٹریٹر کولکاتا میونسل کارپوریشن کے کیئر ٹیکر کے طور پر 20 جولائی تک کام کرے گا۔جسٹس آئی پی مکھرجی اور ٹی گھوش پر مشتمل ایک ڈویژن بنچ نے یہ فیصلہ سنایا۔7مئی کو ایک سنگل بنچ نے مذکورہ بورڈ کو صرف چار ہفتوں تک کی مہلت دی تھی۔یہ بورڈ حکومت مغربی نے بنایا ہے کیوں کہ کولکاتا میونسپل کارپوریشن بورڈ اپنے پانچ سال کی مدت کار پوری کرچکا ہے۔7مئی کو جسٹس سبرتو تالکدار نے اپنے عبوری حکم میں کہا تھا کہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے نئے بورڈ کو متولی کی حیثیت سے کام کرنا چاہیے۔آرڈر کو چیلنج کرتے ہوئے عرضی گزار شرد کمار سنگھ نے بنچ میں عرضی داخل کی تھی۔دراصل ریاستی حکومت کے ذریعے کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے بورڈ آف ایڈمنسٹریٹر کے چیئرپرسن فرہاد حکیم کو منتخب کئے جانے کے خلاف یہ عرضی داخل کی گئی تھی۔کورونا وائرس اور لاک ڈائون کی وجہ سے کولکاتا میونسپل کارپوریشن کا الیکشن کروانا ممکن نہیں تھا چنانچہ عرضی گزار نے کہا کہ دستور ہند کے مطابق کوئی بھی منتخب فرد پانچ سال کی مدت پوری ہونے کے بعد آفس میں اپنا کام جاری نہیں رکھ سکتا ہے چنانچہ فرہاد حکیم کا انتخاب غیر قانونی ہے۔پٹیشن میں مزیدکہا گیا کہ بورڈ میں ممبر میئر ان کونسل کو بورڈآف اڈمنسٹریٹر میں شامل کیا گیا ہے‘جوغیر قانونی ہے۔عرضی میں کہا گیا کہ کولکاتا میونسپل کارپوریشن ایکٹ میں اڈمنسٹریٹر کی بحالی کے لئے کوئی دفعہ نہیں ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.