Take a fresh look at your lifestyle.

علی پور جج کورٹ میں آتشزدگی ، اہم دستاویز ات خاکستر

کولکاتا،14جولائی:کولکاتا کی علی پور جج کورٹ میں منگل کی صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی جس میں متعدد اہم دستاویزات جل کر خاک میں تبدیل گئی ہیں۔ ساتھ ہی یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ کچھ مجرمانہ دستاویزات جلانے اور شواہد مٹانے کی سازش کے تحت آگ لگائی گئی ہے۔ تاہم متاثرہ کمرے میں لوگوں کی آمد بھی کم رہا کرتی ہے۔ لہٰذا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ کولکاتا پولس کی فراہم کردہ معلومات میں بتایا گیا ہے کہ منگل کی صبح آٹھ بجے کے قریب جج کورٹ کے 13 نمبر والے کمرے میں آگ لگی۔ اندر سے شعلوں اور دھواں نکلتے دیکھ کرمقامی لوگوں نے فوری طورپرپولس کو اطلاع دی۔اطلاع ملنے کے بعد فائر ڈیپارٹمنٹ کی چار گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ فائر فائٹروں نے جنگی پیمانے پر کام کرتے ہوئے آگ پر فورا قابو پالیا تاہم جانچ میں خلاصہ ہوا کہ آگ صرف ریکارڈ روم میں لگی تھی جہاں پرانے دستاویز اور شنوائی کے اہم کاغذات رکھے ہوئے تھے جس کے بعد اس واقعہ کو سازش بھی کہا جارہا ہے جبکہ پولس اور کورٹ انتظامیہ معاملے کی گہرائی سے جانچ کئے جانے کی بات کہہ رہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.