Take a fresh look at your lifestyle.

ہواکے دباﺅ سے گھنگور گھٹا بارش کا امکان

کولکاتا31 اکتوبر: درگا پوجا کے بعد سے ہی رات کو درجہ حرارت میںخاطرخواہ گراوٹ آتی جارہی ہے۔ حالانکہ ہواکے دباﺅ کے باوجود بھی آسمان پربادل گھرنے سے دور رہے۔ پوری ریاست کی اس وقت خشک ہواﺅں کا دوردورہ ہے۔ اس کی بھی دفترموسمیات نے بتادیاہے کہ بنگال کی کھاڑی میں پھر سے ہواکا دباﺅ بن رہاہے۔ جس کی وجہ سے ہی سنیچر کو بدلی چھائی رہی۔ اوردفتر موسمیات نے شمال ودکھن میں بارش ہونے کی پیش گوئی پہلے ہی کردی تھی۔ اسی بدلی کی وجہ سے کئی مقامات میں بھی بارش ہوئی۔ ساتھ ہی دکھن ہواﺅں کابھی اثر رہا۔ اب تو بتایا یہ بھی جارہاہے کہ نومبر کے مہینے میں زبردست بارش کاامکان رہے گا۔ رات کو کولکاتا میں درجہ حرارت بڑھ بھی سکتاہے۔ ساتھ ہی گھن گرج کے ساتھ مرشد آباد و دکھن 24 پرگنہ میں بارش آسکتی ہے۔ ہوڑ ہ میں گرچہ بادل چھائے رہے مگر بارش بنا برسے رہ گئی۔ کھاڑی میں جو نیا ہواکادباﺅ بناہے اس کابھی اثر زائل نہیں ہوگا ۔ گزشتہ ہفتے سے ہی کولکاتا کی آب وہوا میںزیادہ تبدیلی رونما ہوئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.