کولکاتا27 نومبر: کولکاتا میں درجہ حرارت کی اٹھکیلیاں چل رہی ہیں کئی دنوں سے درجہ حرارت میںاچھال آرہاہے جس کی وجہ سے کولکاتا میں سردی کاابھی تک زور نہیںبڑھا ہے۔ اس وقت کولکاتا میں درجہ حرارت 14.2 ڈگری سیلسیس ہے جومعمول سے دو ڈگری زیادہ ہے۔دفتر موسمیات نے بتایا کہ دمدم میںبھی درجہ حرارت ہے جب کہ دارجلنگ میں درجہ حرارت 8.8 ڈگری ہے ، شری نکیتن میں17.4 ڈگری سیلیس ، آسنسول میں درجہ حرارت17.6 ڈگری سیلسیس ہے۔ پانا گڑھ میں 15.6 ڈگری سیلسیس،ہوڑہ آفس نے بتایاکہ کولکاتا، ہگلی ، دونوں 24 پرگنہ، دونوں مدناپور، بردوان ، بانکوڑہ ، پرولیا، بیربھوم ، مرشدآباد ، ندیا میںاس وقت خشک ہوائیں بہہ رہی ہیں اوردکھن بنگال کے ساتھ شمالی بنگال کے دارجلنگ، جلپائی گوڑی ، کالمپونگ، کوچ بہار، علی پور دوار، دونوں دیناجپور، مالدہ کی آب وہوا بھی خشک ہے۔
Comments are closed.