کولکاتا،9،ستمبر:اتوار تک مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سمیت ریاست بھر میں تیز بارش ہوگی۔ علی پورمحکمہ موسمیات کے دفتر نے بدھ کے روز کہا ہے کہ سمندری علاقے میں کم دباو¿ ہے جس کی وجہ سے بنگال میں بارش ہوگی۔ بدھ کے روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 14.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو عام سے تین ڈگری زیادہ ہے۔ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 26.1 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جو عام سے 2 ڈگری کم ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کولکاتا ہوڑہ ، ہگلی ، شمالی اور جنوبی پرگنہ کے علاوہ مشرقی اور مغربی مدنی پور ، پرولیا ، بانکوڑہ اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ بارش کے ساتھ گرج چمک کا امکان ہے۔ لہٰذا لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بلا وجہ گھر سے باہر نہ نکلیں۔ شمالی بنگال کے علی پوردوار ، کالمپونگ ، کوچ بہار ، جلپائی گوڑی اور دارجلنگ اضلاع میں بھی تیز بارش کا امکان ہے۔سکم کے ترائی علاقوں میں اتوار تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔
Comments are closed.