Take a fresh look at your lifestyle.

چاراضلاع میں رعد، کڑک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی بانکوڑہ، بیربھوم، شمالی 24 پرگنہ اوربردوان میںحکام کوالرٹ کردیاگیا

کولکاتا8 اکتوبر: علی پور دفتر آب وہوا کی اطلاع کے مطابق مغربی بنگال کے چاراضلاع میں زبردست رعد وکڑک کے ساتھ زبردست بارش موسلادھار بارش ہونے کے امکانات ہیں۔ یہ چار اضلاع ہیں بانکوڑہ، بیربھوم، اترچوبیس پرگنہ، بردوان ہیں جہاں طوفانی بارش کے ساتھ رعداورکڑک بھی ہوگی۔ اس موقع پر بجلی کمپنی کے ملازمین پوری طرح سے الرٹ رہیں گے جب طوفانی بارش کے دوران بجلی کے کھمبے اکھڑ سکتے ہیں۔ بتایاگیاکہ آج دیررات سے یہاں طوفانی بارش کاسلسلہ شروع ہوجائے گا۔ یہاں چاروں اضلاع میں صبح سے ہی گھنگھور گھٹائیں چھائی ہوئی ہیںاوربادل گھیرے گھیرے ہوئے ہیں اورفضا میں عجیب ساسناٹااس کی نشاندہی کرتانظر آرہاہے کہ کچھ ہی دیر میںحالات بد سے بدتر ہوجائیں گے ۔ ویسے تو بدھ کی صبح کوہی اس کی نشاندہی ہوچلی تھی کہ یہاں زبردست بارش کے آثار ہیں۔ منگل کے روز آسنسول میں 3 صفر ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔ کیننگ میں172 ملی میٹربارش ہوئی۔ کانتھی میں230 ملی میٹر بارش ہوگی۔دیگھا میں 15.5 ملی میٹر ، ہلدیہ میں12.4 ملی میٹر ، پرولیا میں7.0 ملی میٹر اورباقی اضلاع میںبارش ہونے کی کوئی خبرنہیں ملی ۔ لیکن جنوبی بنگال میں زوردار بارش ہونے کی اطلاع ضرور ہے۔ گزشتہ ہفتے جمعہ کے روز صبح تک آسنسول، بانکوڑہ، کانتھی، ہلدیہ، مدناپور، سری نکیتن میں بھی زبردست بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی جہاں 66.2 ملی میٹر بارش ہوئی ، دوسری طرف کولکاتا میں بھی آسمان میںبھی گہرے گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں دوسری طرف علی الصباح بارش بھی ہوئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.