Take a fresh look at your lifestyle.

ریاست میں مسلسل بارش ہونے پر زرد انتباہ جاری

0

کولکاتا،یکم ،اگست:مغربی بنگال میں شدید بارش کےلئے پیلے رنگ کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ علی پور محکمہ موسمیات دفترکی جانب سے منگل کے روز جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ سطح سمندر پر کم دباو¿ کی وجہ سے شمالی بنگال میں شدید بارش ہوگی۔منگل کی صبح سے دارجلنگ جلپائی گوڑی ، کالمپونگ ، کوچ بہار اور علی پوردوار میں بارش ہو رہی ہے۔اس کے علاوہ ہوڑہ ، ہگلی ، شمالی اور جنوبی پرگنہ ، مالدہ اور شمالی اور جنوبی دیناج پور میں بھی تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔کولکاتا میں بھی تیز بارش ہوگی۔دارالحکومت کولکاتا میں منگل کی صبح سے ہی بارش شروع ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے وقت آگے بڑھے گا بارش میں بھی اضافہ ہوگا۔ کم سے کم درجہ حرارت 29 ° C کے قریب ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ° C کے قریب ہے۔ایسا ہی موسم کم از کم 48 گھنٹوں تک جاری رہے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.