کولکاتا ۔5ستمبر : کولکاتا کا درجہ¿ حرارت اس وقت 34ڈگری سیلس اور درجہ حرارت میں گراوٹ 28ڈگری سیلس ہے جبکہ ہواﺅں میں زور ہے ۔ 89فیصد ایسی حالت میں کئی مقامات میں گرج کے ساتھ بارش کا امکان بہت زیادہ ہے ۔ اس کے علاوہ رات کو آسمان پر بادل چھائے رہیں گے دفتر موسمیات کا یہ بھی اشارہ ہے کہ شمالی بنگال میں اب بارش ہونے کا پوراامکان ہے جبکہ اتوار کو اس بارش میں مزید تیزی رہے گی ۔ آئندہ دو دنوں کے اندر دارجلنگ ، کالمپونگ ، جلپائی گوڑی ، علی پور دوار و کوچ بہار میں گھن گرج کے ساتھ بارش ہوتی رہے گی ۔ ان کے برعکس مالدہ اور دونوں دیناج پور میں ہلکی گرج کے ساتھ بارش گھن گرج کے ساتھ ہوگی ۔ تاہم دکھن بنگال کے کئی اضلاع میں ہواﺅں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ مگر بارش کی عدم موجودگی میں درجہ ¿ حرارت بھی بڑھے گا ۔ پھر بھی اب کئی اضلاع جیسے کولکاتا ، ہوڑہ ، ہگلی ، مشرقی مدنا پور ، دونوں 24پرگنہ میں بھی بارش کا مزاج بدلا بدلا رہے گا۔
Comments are closed.