Take a fresh look at your lifestyle.

کولکاتا میں فی الحال بارش کے آثار نہیں

کولکاتا،/12اگست:مغربی بنگال کے صدر مقام کولکاتا سمیت ریاست کے دیگر حصوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ علی پور محکمہ موسمیات کے علاقائی دفتر کی جانب سے بدھ کے روز جاری کردہ ایک بیان میں یہ معلومات دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ساحلی کنارے پر کم دباو¿ کی وجہ سے دارالحکومت کولکاتا کے علاوہ ہوڑہ، ہگلی ، شمالی اور جنوبی پرگنہ ، مشرقی مغربی مدینی پور ، پرولیا ، بانکوڑہ وغیرہ اضلاع میں ہلکی بارش ہوگی ، لیکن تیز بارش کا امکان نہیں ہے۔گذشتہ ایک ماہ سے شدید بارش کی لپیٹ میں آنے والے پانچ اضلاع علی پوردوار ، جلپائی گوڑی ، دارجیلنگ ، سلی گوڑی ، کوچ بہار ، میں فی الحال 48 گھنٹوں تک بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق بدھ کے روز دارالحکومت کولکتہ میں کم سے کم درجہ حرارت 28.3 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جو معمول سے ایک ڈگری زیادہ ہے۔جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جو عام سے دو ڈگری زیادہ ہے۔کولکاتا سمیت پوری ریاست کا آسمان ابر آلود ہے جس کی وجہ سے ہوائیں گرم ہوکر اوپر تک نہیں اٹھ پارہی ہیں ، اسی وجہ سے پوری ریاست میں مرطوب ماحول ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت بارش ہلکی ہوگی ، لیکن درجہ حرارت میں اضافے کا عمل بھی جاری رہے گا۔ یعنی ریاست کے عوام کو بارش میں پانی دیکھنا پڑے گا اور کبھی گرمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.