کولکاتا،4دسمبر: 49واں نیوی ڈے کا اہتمام برو زجمعہ کو پورے جوش سے منایا گیا۔ نیوی کے ان جانباز سورماو¿ں کو بھی خراج عقیدت پیش کی گئیں جنہوں نے1971 کی پاکستان جنگ میں شہید ہوئے تھے۔ ہسٹنگ میں ٹگر وار میموریل کی یاد گار پر نیوی کے چیف اسٹاف آفیسر کیپٹن ایچ ہری ہرن نے گلہائے عقیدت پیش کیا۔ نیوی ڈے ہر برس4دسمبر کو منایا جاتا ہے اور اس دن بحریہ فوج کے ان جانثاروں کو یاد کیا جا تا ہے جنہوں نے کراچی کے بندر گاہ پر پاکستانی جہاز کو تہہ و بالا کر دیا تھا۔ 1971 کی جنگ میں اپنی بہادری کے نمونے پیش کئے تھے۔ اس دن ان جانثاروں کو یاد کرتے ہوئے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی جاتی ہے اور بہادر جنگجوو¿ں کے لئے دعائیں کی جاتی ہیں اس بار یوم بحریہ کے موقع پر دیگر کلچرل پروگرام کو پس پشت کر کے محض ایک عام سا پروگرام منایا گیا شہیدوں کے لئے دعائیں کی گئیں پورے حفاظتی اقدامات کے ساتھ۔
Comments are closed.