کولکاتا،3،ستمبر:جمعرات کے روز پولس کے انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ (ای بی) نے دارالحکومت کولکاتا میں ذخیرہ اندوز اور زیادہ قیمت والے تاجروں کے خلاف بڑے پیمانے پر چھاپہ ماری مہم کا آغاز کیا۔کورونا وبا کے دوران روزانہ کی ضروریات کی آسمانی قیمتوں پر قابو پانے کےلئے شہر کے مختلف بازاروں میں وسیع پیمانے پر مہمات کا آغاز کیا گیا ہے۔ آلو اور دیگر سبزیوں کی قیمتوں کے بارے میں دریافت کرنے کےلئے حکام نے شمالی کولکاتا میں بڑابازار اور مانک تلہ جیسی مصروف منڈیوں کا دورہ کیا۔ذرائع کے مطابق مانک تلہ مارکیٹ میں تاجروں اور ای بی کے عہدیداروں کے مابین تنازعہ بھی ہوا۔کیونکہ تاجروں نے حکومت کی طرف سے مقرر کردہ آلو کی فروخت کی شرح پر عمل کرنے سے انکار کردیا تھا۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ وہ صارفین کو آلو 32 روپے فی کلو فروخت کررہے ہیں۔ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ وہ اسے 22 روپے فی کلو قیمت پر خرید رہے ہیں۔ ہم نے انہیں بتایا ہے کہ جمعہ سے انہیں 27 روپے فی کلو فروخت کرنا پڑے گا۔وہ لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے نقل و حمل کے بڑھتے ہوئے اخراجات کا حوالہ دیتے ہوئے مقررہ قیمت سے اتفاق کرنے کو تیار نہیں تھے۔ای بی حکام کا کہنا ہے کہ اگر کوئی تاجر زیادہ قیمت پر سامان فروخت کرتا ہوا پایا گیا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کولکاتا کے دیگر بازاروں میں بھی اسی طرح کے چھاپے مارے جائیں گے۔
Comments are closed.