کولکاتا،31جولائی:کلکتہ میڈیکل کالج اینڈ اسپتال کے کویڈ وارڈ میں داخل مریض کے زیورات چوری کرنے کی کوشش کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اور یہ کام کوئی اور نہیں بلکہ ایک اسپتال کا ملازم نے کیا ہے جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ چور پی پی ای کٹ پہن کر وارڈ میں داخل ہوا۔جونہی وہاں موجود ایک نرس نے اسے دیکھا اس نے بھاگنے کی کوشش کی۔پی پی ای شیل کو ہٹاکر دیکھنے میں پتہ چلا کہ وہ خود ہی اسپتال کا گروپ ڈی ملازم ہے۔اسے پکڑ کر تھانہ بہوبازار پولس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بنیادی طور پر کورونا سے متاثرہ مریض اس وقت میڈیکل کالج اینڈ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کوویڈ وارڈ میں بڑی تعداد میں مریض داخل ہیں۔تقریباً ہر ایک کے پاس موبائل فون اور زیورات ہوتے ہیں۔ایسی صورتحال میں اسپتال عملہ کی اس طرح کی کارروائی نے اسپتال انتظامیہ کےلئے ایک نئی پریشانی پیدا کردی ہے۔ تاہم پولس اسے سنجیدگی سے لے رہی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی اسپتال کے تمام مریضوں کو چوکس رہنے کو کہا گیا ہے۔ پولس نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعرات کی شام کو پیش آیا۔کوڈ وارڈ میں پی پی ای پہنے ایک شخص متاثرہ مریض کے پاس پہنچا تھا۔ اس نے متاثرہ خاتون مریضہ کو بتایا کہ اس کے فیملی سے جڑے افراد نیچے آئے ہیں۔ ابھی ان سے ملنا ممکن نہیں ہے۔ اس نے مریض سے کہا کہ اس نے اسکے رشتہ داروں کیساتھ بات چیت کی ہے۔ خاندان والے زیورات کے بارے میں بہت فکرمند ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اسے تمام زیورات اتار دینی چاہئے۔جسے وہ نیچے کھڑے رشتے داروں کے حوالے کردے گا۔ کوئی بھی پی پی ای کے بغیر کوڈ اسپتال نہیں آسکتا ہے۔ایسی صورتحال میں مریض نے اعتماد کے ساتھ اپنے زیورات کھولنا شروع کردیئے۔اس دوران وہاں موجود ایک نرس نے یہ سب دیکھا۔نرس فوراً مذکورہ بیڈ کے قریب پہنچی۔ نر س کو دیکھتے ہی وہ شخص بھاگنا شروع کردیا۔اس دوران وہ نیچے آیا اور دوڑنے لگا۔ اگرچہ وہ فرار نہیں ہوسکا۔اسپتال کے سکیورٹی اہلکاروں نے اسے پکڑ لیا۔ پی پی ای کھولے جانے پر وہ اسپتال کا ملازم نکلا۔ اس کے بعد اسے اسپتال کے پولس پھانڑی لے جایا گیا جہاں سے اسے تھانہ بہوبازار پولس کے حوالے کردیا گیا۔ پولس اس سے باز پرس کررہی ہے۔اس نوعیت کے واقعے کے پیش نظر اسپتال میں سیکوریٹی سخت کردی گئی ہے۔
Comments are closed.