Take a fresh look at your lifestyle.

کلکتہ میڈیکل اسپتال میں کرونا مریض کی خودکشی کی کوشش ناکام

کولکاتا،/8اگست:شہر میں کرونا وائرس کے مریض نے کلکتہ میڈیکل کالج اور اسپتال کی سپر اسپیشلٹی بلڈنگ کی چوتھی منزل کی کھڑکی سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ تاہم موقع پر پہنچنے والے پولس اہلکاروں نے اسے سمجھا کر ایسا نہیں کرنے پرآمادہ کرلیا۔ معلومات کے مطابق میڈیکل کالج اینڈ اسپتال کی سپر اسپیشلٹی بلڈنگ کی چوتھی منزل پر واقع میل وارڈ کے 6 نمبر بیڈ پر کرونا مثبت مریض کھڑکی کے چھجھے پر چڑھا ہوا تھا اور یہ منظر جیسے ہی ہیلتھ ورکرز نے دیکھا اسے قابو میں کرنے کی کوشش کی لیکن صورتحال قابو میں نہیں آتے دیکھ کر صحت کے کارکنوں نے پولس کو اطلاع دی۔جس کے بعد پولس جوان موقع پر پہنچے اور مریض کو راضی کرلیا اور اسے بحفاظت نیچے اتار لیا۔ سنیچرکی صبح آٹھ بجے کے قریب اسپتال کے عملے نے شیشہ توڑنے کی آواز سنی۔چوتھی منزل پر جاکردیکھا گیا کہ کورونا سے متاثر مریض بالکونی پر بیٹھا ہوا ہے جس نے گیس سلنڈر سے شیشے کی کھڑکی توڑ دی تھی۔ واضح رہے کہ کلکتہ مےڈیکل کالج و اسپتال کے اےک کرونا کے مریض نے کھڑکی کا شیشہ توڑ کر کارنش پر جا کر بےٹھ گےا اور پاگلوں کی طرح دونوں پےر پھےلا کر لوگوں کی جانب دےکھنے لگا ۔55برس کا وہ دیوانہ شخص کویڈ ۔۹۱کا مریض ہے اور شمالی 24پرگنہ کا رہنے ولاہے ۔ بتاےا جا تا ہے کہ جمعہ کو اس نے کچھ مریضوں کے ساتھ مار پیٹ کی تو گروپ ڈی کے عملے نے بیچ بچاو¿ کےا پھر سینچر کو دےکھا گےا کہ وہ شخص اپنے بستر سے غائب تھا ، ہر طرف اس کی تلاش شروع ہو گئی۔ حتیٰ کے بو بازار تھانے میں بھی اس کی گمشدگی کی رپورٹ لکھوائی گئی ۔ اسی اثنا میں اےک اسٹاف نے بتاےا کہ کھڑکی کا شیشہ ٹو ٹا ہو ا ہے ۔ اس وقت ےہ گمان گذرا کہ ہو سکتا ہے کہ کھڑکی کے راستے کارنش پر گےا ہو گا تاکہ خود کا خاتمہ کر لے ۔ پھر تمام اسٹاف فورا ً کھڑکی طرف بھاگے اور کسی طرح اسے پکڑ کر 6نمبر بےڈ پر لاکر اسے لٹا دےا ۔ اسپتال ذرائع سے ےہ بھی پتہ چلا کہ و ہ مریض دماغی طور پر غےر متاثر ہے۔ اسی لئے وہ اےسی حرکتیں کر تا جا رہا ہے ۔ جب کہ اسپتال کی جانب سے ا س کا کاو¿نسلنگ بھی کےاجا چکا ہے ۔مگر ڈاکٹروں کا ےہ کہنا ہے کہعلاج سے وہ کافی بہتر ہے اور اسے جنرل وارڈ میں منتقل کےا گےا تھا ۔ اسپتال ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق نارتھ 24 پرگنہ کا 56 سالہ مریض ذہنی طور پر بیمار ہے۔یہی وجہ ہے کہ وہ یکے بعد دیگرے ایسی حرکت کرتا جا رہا ہے۔ اسے کسی طرح بچالیا گیا۔ اس نے خود کشی کی کوشش کی تھی یا نہیں اس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.