Take a fresh look at your lifestyle.

کولکاتا نیشنل میڈیکل کالج کے جونئیر ڈاکٹر کی لاش برآمد

کولکاتا،16،ستمبر:کولکاتا کے نیشنل میڈیکل کالج اسپتال کے ایک جونیئر ڈاکٹر کی بدھ کے روز پراسرار موت ہوگئی۔ جاں بحق ڈاکٹر کی شناخت دیویندو سرکار کے نام سے ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ نیشنل میڈیکل کے جونیئر ڈاکٹر دیویندو سرکار گوسابا کے رہنے والے ہیں۔ لیکن فی الحال وہ بنیاپوکھر روڈ کے ایک ہاسٹل میں قیام پذیر تھے۔ دیویندو سرکار کو بدھ کی صبح سے مسلسل فون کال کرنے کے بعد بھی انہوں نے فون نہیں اٹھایا۔ پھر ہاسٹل میں اس کے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹایا گیا۔اس کے بعد بھی کوئی جواب نہیں ملا تو شک کی بنیاد پرحکام کو واقعے کے بارے میں بتایا گیا۔اس سلسلے میں تھانہ بنیاپوکھر پولس کو بھی آگاہ کیا گیا ۔ پولس نے آکر دروازہ توڑا تو دیکھا کہ مذکورہ ڈاکٹر کی لاش لٹک رہی ہے۔پولس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکرپوسٹ مارٹم کےلئے بھجوا دی ہے۔ تاہم واقعے کے متعلق جانچ ٹیم معلومات جمع کرنے مصروف ہوگئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.