Take a fresh look at your lifestyle.

کولکاتا میڈیکل کالج میں 26نرسیں ، 20ڈاکٹر کرونا میں مبتلا

کولکاتا، 3 نومبر : کرونا سے جرا¿ت مندانہ طریقے سے دو بدو مقابلہ کرنے والے اگر خود ہی اس وبائی مرض کے شکار ہوجائیں تو با ت پریشانی کی ہے ۔ ایسا سنگین واقعہ کلکتہ میڈیکل کالج و اسپتال میں پیش آیا ۔ جہاں 26نرسیں اور 20ڈاکٹر اس کرونا کے شکنجے میں آ گئے ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق کرونا جیسے جان لیوا وبائی مرض میں 26نرسوں میں سے 6عدد کلکتہ میڈیکل کے ہی ڈاکٹر مبتلا ہیں بقیہ کو مکان میں رہ کر ہی ان کا علاج کیا جارہا ہے اور اس کے ساتھ 20ڈاکٹروں کا علاج کلکتہ میڈیکل میں ہورہے ہیں یاد رہے کہ کلکتہ میڈیکل کالج شرخ زون میں آتا ہے ۔ اس سے پہلے بھی یہاں 21فیز یشین بیمار پڑے تھے جن میں ڈاکٹر و نرس دونوں شامل تھیں ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق 24گھنٹے کے اندر ہی میڈیکل کالج و اسپتال میں 7لوگ اس کرونا میں مبتلا پائے گئے ان میں ایک ڈاکٹر اور اسپتال کے چار گروپ سی کے ملازمین و میڈیکل شعبے کے چار آیا بھی شامل ہیں ۔ 21لوگوں میں سے 9ڈاکٹر ، 4عدد نرس پی ڈبلو ڈی ڈیپارٹ کے 2الیکٹریکل انجینئر و 6شعبہ¿ صحت کے ہیں ۔ کئی مہینے پہلے کلکتہ میڈیکل کالج اسپتال میں کھوج کے بعد دو شخص کے اندر کرونا دیکھا گیا تھا ان میں سے ایک حاملہ اور دوسرا شعبہ¿ صحت کا عملہ تھا ، سوریہ سین اسٹریٹ کے اس شخص کو ایس ایس کے ایم اسپتال میں ڈالا گیا ، پہلے تو اسے ایمرجنس وارڈ میں بھرتی کیا گیا بھر کڑی نگہداشت والا شعبہ میں اسے منتقل کیا گیا ۔ کچھ دنوں کے بعد اسے بھانگوڑ انسٹی ٹیوٹ آف نیورو لوجی میں ٹرانسفر کردیا گیا ۔ وہاں اس کی مات ہوگئی اور وہاں حاملے کے قریب جتنے ڈاکٹر و نرسیں و شعبہ¿ صحت کے عملے تھے سبھوں کو کرنٹائن میں بھیج دیا گیا ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.