Take a fresh look at your lifestyle.

کلکتہ میڈیکل کالج و اسپتال کے صدر برطرف

0

کولکاتا،28جولائی: کلکتہ میڈیکل کالج اینڈ اسپتال کی صدر منجوشری رائے کو ہٹا دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ محکمہ صحت نے سوموارکی رات اچانک لیا۔ ان کی جگہ ڈاکٹر منجو بنرجی کو صدر مقرر کیا گیا ہے۔موصولہ معلومات کے مطابق منجو بنرجی گذشتہ ماہ کی 30 تاریخ کو مرشد آباد میڈیکل کالج اور اسپتال سے ریٹائر ہوئے تھے۔ فی الحال انہیں کولکاتا میڈیکل کالج اور اسپتال کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق جب تک منجو بنرجی نے میڈیکل کالج کے صدر کا عہدہ سنبھال نہیں لیتے ہیں تب تک اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ اندرانیل بسواس میڈیکل کالج کے صدر کا کام دیکھیں گے۔ ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق منجوشری رائے کو آر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال کے شعبہ اینستھیزیا میں پروفیسر مقرر کیا گیا ہے۔ تاہم اس بحث کے بارے میں شدت پیدا ہوگئی ہے کہ سوموار کی رات صحت محکمہ نے اچانک ایسا فیصلہ کیوں لیا۔ کہا جارہا ہے کہ انتظامیہ سے اختلاف کے سبب انہیں چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ کلکتہ میڈیکل کالج اور اسپتال کے اساتذہ اور ڈاکٹروں کے ایک حصے کے مطابق چیئرمین منجوشری رائے طلبا کی تعلیم کے بارے میں تشویش میں مبتلا تھے کیونکہ کلکتہ میڈیکل کالج کو کرونا اسپتال قرار دیا گیا تھا۔ ان کا خیال اسپتال میں کرونا کے ساتھ ساتھ دیگر بیماریوں کا بھی علاج کرنا تھا تاکہ طلبہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین منجوشری رائے پر یہ الزامات کا سامنا تھا کہ وہ اسپتال کے مختلف محکموں کے سربراہوں کو کام کرنے کی اجازت نہیں دے رہی ہیں۔ وہ تنہا ہی تمام معاملات کا فیصلہ کر رہی تھی۔ وہ کسی کی رائے نہیں مان رہی تھی۔ یہاں تک کہ منجوشری میڈیکل کالج میں جونیئر ڈاکٹروں کے احتجاج میں شامل تھیں۔یہ شکایت صحت محکمہ میں درج کی گئی تھی۔ اس کے بعد ہی فیصلہ لیا گیا۔ منجوشری رائے کے ریٹائرمنٹ میں ایک سال باقی تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.