Take a fresh look at your lifestyle.

کورونا بحران کا شکار میٹرو 6 ماہ بعدپٹریوں پر دوڑی

کولکاتا،14،ستمبر: کویڈ۔19 کی وبا کی وجہ سے کولکاتا میٹرو کی خدمات تقریبا چھ ماہ کےلئے معطل رہنے کے بعد سوموار کو کولکاتا میٹرو دوبارہ شروع ہوئی۔ تاہم میٹرو سروس ایک روز قبل ہی NEET امیدواروں اور ان کے والدین کےلئے چلنے والی خصوصی ٹرینوں کے ساتھ دوبارہ شروع کی گئی تھی۔لیکن تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ سوموار کو صبح 8 بجے سے معمول کی خدمت بحال کردی گئی۔ میٹرو ریلوے کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ کوڈ 19 کے پیش نظر جسمانی فاصلے اور دیگر قواعد کا خیال رکھا جاہا ہے۔میٹرو اسٹیشن پر تھرمل اسکریننگ اور ہاتھ صاف کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ یہاں ایک طویل عرصے کے بعد میٹروپولیٹن میں میٹرو سروس کی بحالی کے موقع پر صبح 7 بجے سے لوگ میٹرو اسٹیشنوں کے باہر قطار میں نظر آئے۔ تاکہ اس کے زریعہ سفر کر سکیں گے۔ میٹرو ٹرین نوپارہ اور کاوی سبھاش اسٹیشنوں سے شروع ہوئی جو نارتھ ساو¿تھ لائن اور ایسٹ ویسٹ لائن کے سرے پر واقع ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ میٹرو کی خصوصی سروس آفس ٹائم میں ہر 10 منٹ کے وقفے پر دستیاب ہوگی۔ میٹرو سروس فی الحال صبح 8 بجے سے شام 8 بجے تک دستیاب رہے گی۔میٹرو میں سفر کےلئے کوئی ٹوکن جاری نہیں کیا جائے گا۔بھیڑ کو قابو کرنے کےلئے ای پاس سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔میٹرو ٹرین میں 400 مسافروں کو ای پاس جاری کیا جائے گا۔اتوار کو میٹرو سروس بند رہے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.